ابنا: امریکہ نے پہلی مرتبہ ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برانڈٹ مہان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے حق کو امریکہ سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔اس نے کہا کہ ایران کے ساتھ گروپ 1+5 کے معاہدے میں ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو معاہدے کے متن میں قرار دیا جاسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایران نے کم درجہ کی یورینیم کی افزودگی ، سخت معائنہ اور اپنی ایٹمی سر گرمیوں کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے امریکی اعلی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کم درجہ کی یورینیم افزودہ کرنے کے ایران کے حق کو تسلیم کرلے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے بھی خلاف ہے ۔ادھر وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جی کارنی نے بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے امریکہ کے خلاف شکوک و شبہات پیدا ہوجائیں گے اور مذاکرات خطرے میں پڑ جائیں گے۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485957
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے یورینیم افزودہ کرنے کے حق کو امریکہ سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔